کتاب سے رشتہ توڑنے والا معاشرہ کہیں نظر نہیں آئے گا، کمشنر کوہاٹ

ہمارے بچوں اور ہم سب کاکتاب سے رشتہ ٹوٹتا نظر آرہا،کتب میلے میں کثیرتعداد میں طلباء اور عوام کی دلچسپی بڑی چینج کی غماز ہے

جمعرات 2 جون 2022 19:05

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2022ء) کتاب سے ہمارے بچوں اور ہم سب کا رشتہ ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے جس معاشرے نے بھی کتاب سے رشتہ توڑا ہے وہ آنے والے نسلوں کو کہیں نظر نہیں آئے گا کتب میلے میں کثیرتعداد میں طلباء اور عوام کی دلچسپی ایک بڑی چینج کی غماز ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر کوہاٹ ڈویثرن جاوید مروت اور ڈپٹی کمشنر محمد آصف رحیم نے قبائلی ضلع اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں محکمہ ایجوکیشن کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلی بار دو روزہ کتب میلے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مہمان خصوصی کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت ڈی سی محمد آصف رحیم نے باقاعدہ طور پر میلے کا افتتاح کیادوروزہ کتب میلہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران مختلف سکولوں اور کالجز کے طلباء سمیت اورکزئی قبائل نے بھی شرکت کی کمشنر جاوید مروت نے سٹالوں میں رکھے گئے کتابوں کا معائنہ کیا اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر جاوید مروت نے کہا کہ کتاب سے ہمارے بچوں اور ہم سب کا رشتہ ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے جس معاشرے نے بھی کتاب سے رشتہ توڑا ہے وہ آنے والے نسلوں کو کہیں نظر نہیں آئے گا اورکزئی میں کتب میلے کا انعقاد ایک بہترین کاوش ہے کتب میلے میں کثیرتعداد میں طلباء اور عوام کی دلچسپی ایک بڑی چینج کی غماز ہے کتب میلے کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں ہمارے طلباء میں کتابوں کا شوق پیدا ہو جائے اور کتابوں سے لطف اندوز ہوکر مستفید ہوجائے آج کل ڈیجیٹل دور ہے جس نے بہت سے آسانیاں دی ہیں لیکن بدقسمتی سے اس وجہ سے ہم کتاب سے دور ہو گئے کتاب سے دوری ہمارے لئے باعث افسوس ہے کتاب ہمیں ہمارا تاریخ ظاہر کرتا ہے ہمارے اکابرین کی سوچ ہمیں بتاتا ہے اس لئے اس طرح میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ اس سے کتاب کے ساتھ نوجوانوں کا لگائو بڑھ جائے کتاب سے محبت کرنا چاہئے کتاب سے ہمارارشتہ مضبوط ہونا چاہیے تب ہم ترقی کریں گے اس میلے کا مقصد کتاب کے اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں