بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 776 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری

جمعہ 14 ستمبر 2018 19:48

بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 776 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 776 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ،پنجابی زبان کے پہلے شاعر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒکے 776 ویں 15 روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اس وقت نقطہ عروج پرپنچ جایئں گئیں جب درگاہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی 16 ستمبر بروز اتوار بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کریں گے اس موقع پر دیگر درگاہوں کے سجادہ نشین ،علمائے کرام ،مذہی رہنما ئوں کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہو گی،زائرین کی آمد جاری،سیکورٹی سخت۔

(جاری ہے)

برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ،پنجابی زبان کے پہلے شاعر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒکے 776 ویں 15 روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات پاکپتن میں جاری ہیں عرس کی تقریبات درگاہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی کے ادا کررہے ہیں ،اس دوران لاکھوں عقیدت مند عرس کی رسومات میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں،15۔ڈسٹرکٹ پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے عرس بابا فرید کے موقع پر انتہائی احسن انتظامات کیے گئے ہیں،زائرین کو مکمل سرچنگ کے بعد دربار کی حدود میں داخل ہونے دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں