پاکپتن،پتنگ فروشی کے خلاف پولیس حرکت میں آ گئی

اتوار 18 اگست 2019 19:55

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) پتنگ فروشی کے خلاف پولیس حرکت میں آ گئی،پاکپتن میں کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے درجن سے زائد پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے 500 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں بھی برآمد کر لی گئیں تفصیلات کے مطابق تھانہ فرید نگر پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے درجن سے زائد پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ فرید نگر افضل جتوئی کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 500 سے زائد پتنگیں،دھاتی اور کیمیکل کی تیار کی گئی ڈوریں بھی برآمد کر لیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان شہر میں پتنگیں فروخت کرتے تھے جس کے باعث شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق تھا،انسانی جانوں کا محفوظ بنانے کیلیے پولیس نے کریک ڈائون کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں