پاکپتن،چک محمد نگر میں لڑکیسے اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:25

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) چک محمد نگر میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق چک محمد نگر کے محمد عباس کی چودہ سالہ بیٹی(س) کو تین ملزموں امتیاز وغیرہ اغوا کر کے فصل مکئی میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بے ہوشی کی حالت میں فصل میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈی پی او کے حکم پر ملزموں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ہسپتال میں لڑکی کے معائنہ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں