عارف والا میں ڈاکو ڈی ایس پی کا گھر لوٹ کر لے گئے

اتوار 2 جولائی 2023 21:25

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2023ء) ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں سابق صوبائی وزیر ٹکا محمد اقبال کے بھائی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سجاد خان کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو طلائی زیوارات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 5 ڈاکو گھر میں گھسے اور ڈی ایس پی محمد سجاد خان اور فیملی ممبران کو یر غمال بنالیا۔واردات کے دوران ان کے بھائی ٹکا محمد فرید ایڈووکیٹ پہنچے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی یرغمال بنا لیا۔ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ساہیوال محبوب رشید نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعے کی تفتیش اور ضروری کارروائی مکمل کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں