ناخلف بیٹے کا باپ پر بہیمانہ تشدد، ڈی پی او پاکپتن نے متاثرہ بزرگ کو گلے لگایا

آئندہ بھی آپ کو یہ تنگ کریں تو فورا پولیس کو اطلاع دینی ہے،ڈی پی او پاکپتن کی بزرگ شہری کو انصاف کی یقین دہانی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 28 اگست 2023 12:29

ناخلف بیٹے کا باپ پر بہیمانہ تشدد، ڈی پی او پاکپتن نے متاثرہ بزرگ کو گلے لگایا
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2023ء) پاکپتن میں ضعیف العمر باپ پر جوتوں مکوں سے تشدد کرنے والا بیٹا اور داماد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ڈی پی او پاکیپتن کپٹن ( ریٹائرڈ) طارق ولایت عیادت کے لیے متاثرہ بزرگ کے گھر پہنچ گئے۔ ڈی پی او پاکپتن نے متاثرہ بزرگ کو گلے لگایا اور اسے انصاف کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی آپ کو یہ تنگ کریں تو فورا پولیس کو اطلاع دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ حوصلے سے کام لیں۔ پولیس بھی آپ کے ساتھ ہے آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
۔بزرگ شہری نے بھی ایک بیان میں بتایا کہ میرے بیٹے نے جائیداد کی وجہ سے مجھ پر تشدد کیا۔بیٹے کا مطالبہ تھا کہ جائیداد اس کے نام کر دوں۔بزرگ شہری کے مطالبہ کیا کہ پولیس مجھے انصاف فراہم کرے۔

(جاری ہے)

یہ افسوسناک واقعہ پاکپتن میں پیش آیا تھا جہاں ناخلف بیٹے نے بوڑھے باپ کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔

ناخلف بیٹے نے اراضی نہ دینے پر ساتھی کے ہمراہ بوڑھے باپ کو زمین پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے دوران ملزم باپ کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےکی دھمکیاں بھی دیتا رہا، اس موقع پر اس کی اہلیہ بھی ساتھ تھی جو کہ سسر کو گالیاں دیتی رہی۔ خون سفید ہونے کا یہ واقعہ پیش آیا پاکپتن میں تھانہ فرید نگر کے علاقے گلشن کالونی میں، پولیس کے مطابق فہد رسول اپنے ساتھی طیب کےہمراہ اپنے باپ غلام رسول کے گھر داخل ہوا اور پہلے زیورات اور کیش لوٹا، بھائی کو مارا پھر بوڑھے باپ کو زمین پر لٹا کر بےدردی سے جوتے اور پے در پے لاتیں ماریں۔

شور سن کر محلے داروں نے بوڑھے باپ کی جان خلاصی کرائی اور ملزمان کو کمرے میں بند کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے والدغلام رسول کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں