پاکپتن ،ریلوے لائن کے ساتھ بنایا جانیوالا پارک تباہ حالی کا شکار

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:35

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) بلدیہ کی عدم دلچسپی،لاکھوں روپے کی لاگت سے ریلوے لائن کے ساتھ بنایا جانیوالا پارک تباہ حالی کا شکار ہو گیا ہے، ارد گرد کے مکین جانور باندھنے لگے، شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا ، سابقہ دور میں میونسپل کمیٹی پاکپتن کی طرف سے لاکھوں روپے کی لاگت سے ریلوے لائن کے ساتھ پارک بنایا گیا تھا جوبلدیہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث تباہ حالی کا شکار ہے،ریلوے لائن پارک اپ گریڈ نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جس کے بعد وہاں پر ارد گرد کے مکینوں نے جانور باندھ کر چراہ گاہ میں تبدیل کردیا جبکہ پارک میں لگائے گئے قیمتی پودے نشو نما نہ ہونے کے باعث تباہ گئے دوسری طرف شام ہوتے ہی اس پارک میں نشئیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہریوں نے کہاکہ ریلوے پارک کے قیام کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنا تھا مگر یہ پارک عدم توجیحی کے باعث تباہ ہوچکا ہے

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں