پاکپتن ، ملازمت سے انکار کرنے پر بااثر زمیندار نے مبینہ طور پر یتیم لڑکے کو تشدد کرکے قتل کر دیا

ہفتہ 17 جولائی 2021 16:37

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) پاکپتن کے نواحی گائوں 11 ایس پی میں ملازمت سے انکار کرنے پر بااثر زمیندار نے مبینہ طور پر یتیم لڑکے کو تشدد کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول واصف نے گاؤں کے زمیندار مشتاق کے پاس نوکری سے انکار کیا تھا۔ واصف کو زمیندار کا ملازم محمد حسین گھر سے بلا کر لے گیا جس کے بعد ورثا کو لڑکے کی لاش ویرانے سے ملی۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے لڑکے کی ماں ممتاز بی بی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں