پاکپتن میں ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف انتظامیہ کا ایکشن،متعدد پمپس سیل ،مالکان گرفتار

جمعہ 29 اپریل 2022 14:53

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2022ء) پاکپتن میں ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف انتظامیہ کا ایکشن کیا گیا متعدد پمپس سیل کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا،22 ہزار لیٹر ڈیزل برآمد کرکے ذخیرہ اندوزوں کو جرمانے بھی کیے گئےڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے بتایا کہ ضلع کے سینکڑوں پمپس پر چھاپے مار کر انہیں چیک کیاگیا ۔

(جاری ہے)

22 ہزار لیٹر ذخیرہ کیا گیا ڈیزل برآمد کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے متعدد پمپس کو سیل کرکے مالکان کو گرفتار کیا ہے جبکہ ذخیرہ اندوزوں کو ہزاروں روپے کے جرمانے بھی کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد گجر نے ذخیرہ کیا گیا 22 ہزاروں لیٹر ڈیزل خریداروں میں کنٹرول ریٹ پر فروخت کروایا۔\378

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں