پاکپتن، بجلی کاکرنٹ لگنے سے محنت کش کی 11بھینسیں ہلاک ہو گئیں

جمعرات 19 مئی 2022 14:20

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) پاکپتن میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے محنت کش کی 11بھینسیں ہلاک ہو گئیں۔نواحی گاؤں 26۔کے بی کے رہائشی محنت کش کسان محمد امین ڈھڈی کی گیارہ بھینسیں جوہڑ میں نہا رہی تھیں کہ اچانک بجلی کے کھمبے سے تار ٹوٹ کر جوہڑ پر گر گئی جس سے بھینسوں کو کرنٹ لگ گیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والی گیارہ بھینسوں کی مالیت 50لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں