سپیشل بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ڈپٹی کمشنرپاکپتن

منگل 24 مئی 2022 16:13

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنرپاکپتن احمر سہیل کیفی نے کہا ہے کہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، سپیشل بچے معاشرے کی توجہ اور مدد کے طالب ہیں، پنجاب حکومت سپیشل بچوں کو تعلیمی، سپورٹس سمیت دیگر سرگرمیوں میں راغب کرنے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، سپیشل بچوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول سپیشل ایجوکیشن37/S.P کا کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر پی ایس او ٹو ڈی سی شفیق شاہین، پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری سکول سپیشل ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے گورنمنٹ سیکنڈر ی سکول سپیشل ایجو کیشن 37/S.P میں مختلف امور کی چیکنگ اور صفائی ستھرا ئی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے گورنمنٹ سیکنڈر ی سکول سپیشل ایجو کیشن 37/S.P میں صفائی ستھرا ئی پر اطمینان کا اظہار کیا اور پرنسپل کو ادارے کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں