پاکپتن ۔پھلی کچہری کے انعقاد سے شکایات کا ازالہ ہو تا ہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینیئر چوہدری طاہر محمود

پیر 21 اکتوبر 2019 19:50

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینیئر چوہدری طاہر محمود نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے شکایات کا ازالہ ہو تا ہے،کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد سائلین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے،پاکپتن شہر میں ایک نیا بجلی کا گرڈ بنائیں گے تاکہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،صارفین کے تمام تر مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈ کمپلیکس پاکپتن میں مسجد میں لگائی گئی کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ای محمد سرور اور ایکسین واپڈا خالد عربی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر سائلین کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے ان کے حل کیلیے درخواستیں پیش کیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے دوران صارفین تمام تر مسائل کو بیان کریں تاکہ میپکو صارفین کو درپیش مشکلات کے حل کو یقینی بنا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں کے رویے،بلوں میں اوور چارجنگ سمیت صارفین نے اپنے دیگر مسائل بیان کیے ہیں جن کا حل ہم یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں