ہماری تمام تر ہمدردیاں زخمیوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہوتی ہیں، ریسکیو 1122 آفیسر عبدالقیوم نعیمی

پیر 18 نومبر 2019 19:43

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122 پاکپتن عبدالقیوم نعیمی نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں زخمیوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہوتی ہیں۔ ریسکیو 1122 ناصرف موقع پر ان کی مدد کرتی ہے بلکہ ان کی یاد میں مخصوص دن بھی منایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روڈ ٹریفک کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع واک کے اختتام پر ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

واک کا انعقاد ساہیوال روڈ پر ریسکیو 1122 دفاتر سے نجی شادی ہال تک کیا گیا جس میں ریسکیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کی سخت ضرورت ہے ہر سال ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل ہو جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثات کی وجوہات سے بچیں تاکہ نقصان کی شرح کم سے کم ہو۔ ہمیں چاہیے کہ ہمارے آس پاس جو روڈ ٹریفک حادثات سے متاثرین یا ان کے لواحقین ہیں ان کی دلجوئی کے لیے ان سے ملاقات کریں اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت روڈ سیفٹی مہم جاری و ساری ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں