پاکپتن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) کا کارکردگی جائزہ اجلاس

بدھ 3 مئی 2023 21:40

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2023ء) پاکپتن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122)پاکپتن ڈاکٹر احمد رضا نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول ہی ڈینگی سے نجات کا واحد ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن آفس میں منعقدہ ماہانہ کارگردگی کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ریسکیو اینڈسیفٹی آ فیسر پاکپتن مہدی حسن ظفر،ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر عارفوالا محمد مرسلین، کنٹرول روم انچارج سلیم مسعود کے علاوہ دیگر ایڈمن سٹاف نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریف کیا گیا کہ کنٹرول روم ریسکیو1122 پاکپتن کو ماہ اپریل میں 11728 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2040 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ریسکیو 1122پاکپتن نے ضلع بھر میں اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ کو برقرار رکھتے ہوئے2040ریسکیو آپریشنز میں 2142متاثرین کو ریسکیو کیا متاثرین میں 614 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداددی گئی جبکہ 1464کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 64افراد موقع پر جاں بحق ہوئے،جن میں 09روڈ ٹریفک حادثات، 49 میڈیکل ایمرجنسیز ، 02لڑائی جھگڑے کے واقعہ اور 04دیگر ایمرجنسیز میں جاں بحق ہوئے، کنٹرول روم ڈیٹا کے مطابق اپریل میں ریسکیو 1122پاکپتن نے517روڈ ٹریفک حادثات، 1228میڈیکل ایمرجینسیز، 23آگ لگنے کے واقعات، 68جرائم کے واقعات اور203 متفرق واقعات میں ریسکیو سٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت سے ریسکیو سروسز فراہم کیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 479مریضوں کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس (پی ٹی ایس) کے تحت مریضوں کو بہتر سہولیات کے حصول کے پیش نظر ایک شہر سے دوسرے شہر میں شفٹ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکومزیدبتایا گیاکہ کمیونٹی سیفٹی پروگرام ریسکیو 1122پاکپتن کے تحت یونین کونسلز میں کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس کے کورسزکروانے کے علاوہ نجی وسرکاری اداروں میں پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت لوگوں کو دل اور سانس بند ہونے کی صورت میں اور بہت زیادہ خون بہنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے کے حوالے سے ٹریننگ دی جارہی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ماہانہ کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور اہلکاروں کی کارگردگی کو سراہا۔\378

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں