پاکپتن،ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ

منگل 16 مئی 2023 16:15

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2023ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خان کھچی نے ضلع پاکپتن کی ریونیو حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹفیکیشن کے مطابق امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوامی جان ومال کے تحفظ کے پیش نظردفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہےجس کے تحت کسی بھی جگہ پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے،جلسوں،ریلیوں،دھرنوں،سڑکیں بلاک کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ احکامات تا حکم ثانی ضلع پاکپتن کی ریونیوحدود میں سات دن کیلئے نافذ العمل رہیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں