پنجگور، ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا

پیر 10 ستمبر 2018 21:59

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) پنجگور ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا لیویز کے مطابق گوارگو میں ایرانی دو ہزار گاڑی کی ٹکر سے لعل محمد نامی شخص جان بحق ہوگیا گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ایک اور حادثے میں بیسمہ جانے والی زمماد گاڑی الٹنے سے یاسر نامی نوجوان جان سے گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا واضح رہے کہ پنجگور روڑ پر حادثات کا ہونا معمول بن گیا جس کے نتیجے میں ہر روز قیمتی جانیں ضائع ہورہی اور پنجگور اسپتال میں مطلوبہ سہولیات کا بھی فقدان ہے جس سے کسی کی جان بچایا جاسکے لوگ اللہ کے سہارے زندگی کے ایام پوری کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں