پنجگور تسپ اور پروم میں ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں مزاحمت پر دوافراد زخمی

ڈاکو دو گاڑیاں اور بیس ہزار روپے نقد چھین کر لے گئے

جمعہ 10 جولائی 2020 18:27

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) پنجگور تسپ اور پروم میں ڈکیتی کی دو مختلف واقعات میں مزاحمت پر دوافراد زخمی ڈاکو دو گاڈیاں اور بیس ہزار روپے نقد چھین کر لے گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں گاڑی سوار نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ثناء اللہ نامی شخص سے بولان گاڑی چھین لی اور دوران مزاحمت فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ایک اور واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پروم کپ میں بھی نیاز نامی شخص سے ایرانی پک اپ گاڑی اور بیس ہزار روپے نقدی چھین لیے مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا واضح رہے کہ تسپ پولیس اسٹیشن کے زیر علاقوں میں جرائم کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے عوام دن دہاڑے چوری اور رہزنی کی وارداتوں خصوصا ًراتوں کو ہونے والی فائرنگ سے شدید عدم تحفظ کا شکار ہوکر خوفزدہ ہوچکے ہیں ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں