پنجگور میں امن کی بحالی کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے ،عبدالرزاق ساسولی

شہر میں ترقیاتی عمل کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے معاشرے کے زمہ دار افراد شہر کی صورت حال بہتر بنانے اور مثبت کاموں کی حوصلہ افزائی کریں، ڈپٹی کمشنر پنجگور

بدھ 29 جولائی 2020 22:05

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا ہے کہ پنجگور میں امن کی بحالی کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے شہر میں ترقیاتی عمل کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے معاشرے کے زمہ دار افراد شہر کی صورت حال بہتر بنانے اور مثبت کاموں کی حوصلہ افزائی کریں جب ہم سب ملکر کام کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ شہر کے معاملات درست نہ ہوں صحافی برادری معاشرے کی آنکھ اور بے زبان لوگوں کی آواز ہوتے ہیں وہ بہتر طریقے سے مسائل کی نشاندہی کرسکتے ہیں ہم بھی انسان ہیں جہاں کوئی کمی رہ جاتا ہے تو اس کی بھی نشاندہی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ پنجگور میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس چل رہی ہیں جن میں روڑ یونیورسٹی اور دیگر ترقیاتی اسکمیں شامل ہیں ان منصوبوں کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد پنجگور ایک ماڈرن شہر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا اور عوام کو ہر سطح پر ریلیف اور سہولتیں ملیں گی انہوں نے کہا کہ شہر کے ترقیاتی منصوبے پورے عوام کے لیے ہیں اور اس حوالے سے معاشرے کے تمام افراد کو چائیے کہ وہ ان منصوبوں کی حوصلہ افزائی کریں انہوں نے کہا کہ مسائل حل کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے ہیلتھ اور ایجوکیشن کے حوالے سے کوتاہیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے سی پیک روڑ پر فرسٹ ایڈ کے لیے لیویز کے جوانوں کو پی پی ایچ آئی کے توسط سے تربیت دیں گے تاکہ ناگہانی حادثات کی صورت میں زخمیوں کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کریں اور اس قسم کی سہولت ہر ناکے پر ہوگی انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ شہر میں امن کے ساتھ ترقی بھی ہو پنجگور اس وقت بلوچستان میں ٹاپ پر ہے جہاں اتنے بڑے پیمانے پر میگا منصوبوں پر کام جاری ہے اور ساتھ میں انکروچمنٹ کے بھی مسائل ہیں سب ملکر منفی سوچ کی حوصلہ شکنی کریں۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں