بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنرپنجگور

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:56

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) پنجگورمیں 23 مارچ کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس کے چاک چوبند دستے نے پرچم کو سلام پیش کی تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجگور میں بھی یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں علی الصبح ڈپٹی کمشنر آفس پنجگور میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنرپنجگور ممتازاحمدکھیتران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان بلوچ سمیت تمام ضلعی آفیسران, اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور بینڈ اور,مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا23 مارچ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر ممتازاحمد کھیتران نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمداللہ بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں اور اس نعمت کی ہمیں قدر کرنا ہوگی جواللہ پاک کی طرف سے عطاء کی گئی ہے اور اس کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے بحیثیت شہری ہم سب کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ طلباء ملکی تعمیر وترقء میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں