پنجگور پولیس کی غیر قانونی اسلحہ لیکر چلنے والوں کو وارننگ شہری

کسی بھی غیر قانونی عمل سے خود کو دور رکھیں بصورت دیگر قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ، حکم نامہ

پیر 25 مارچ 2024 20:08

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) پنجگور پولیس کی غیر قانونی اسلحہ لیکر چلنے والوں کو وارننگ شہری کسی بھی غیر قانونی عمل سے خود کو دور رکھیں بصورت دیگر انکو قانون کا سامنا رہے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور پولیس کے سربراہ ایس ایس پی سید فاضل شاہ بخاری نے اپنے ایک حکم نامے میں مسلح افراد کو وارن کی ہے کہ وہ شہر میں غیر قانونی اسلحہ لیکر چلنے سے گریز کریں جس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کیا تواسکے خلاف قانون حرکت میں آئے گی پولیس کے حکم نامے میں مذید کہاگیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی اسلحہ لیکر چلنے پر مکمل پابندی ہے اور کسی کو اس بات کی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرے مرتکب افراد کے خلاف قانون خود راستہ بنائے گا دریں اثنا اہلیاں پنجگور نے ایس پی کے اس اقدام کی تعریف کیا اور کہا کہ ملک میں دو قانون نہیں ہوسکتے اسلحہ رکھنے کا استحقاق صرف ریاست کو ہے اگر کوئی غیر قانونی اسلح لیکر چلے گا تو اسکا یہ عمل ریاست کو چیلنج کرنے کے برابر ہوگا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کے لئے قانون میں دئیے گئے اختیارات کو استعمال کرکے عوام میں احساس تحفظ کا ماحول پیدا کریں تاکہ ہر شہری یہ محسوس کرے کہ وہ ہر طرح سے محفوظ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں