پشین،خسرہ اور روبیلا سے بچاؤاور تدارک کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہو گا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

پیر 22 نومبر 2021 17:40

پشین،خسرہ اور روبیلا سے بچاؤاور تدارک کیلئے ہمیں  کردار ادا کرنا ہو گا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین وسیم خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاو اور تدارک کیلئے ہمیں اپنے تمام 15 سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کرکے اس موذیب اور متعدی مرض کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر کامران کاسی اور محکمہ صحت کے دیگر حکام کے ہمراہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواسیع کاکڑ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغفار کاکڑ، بی آر ایس پی کے سردار اکبر ترین، ڈاکٹر صفدر زرکون اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے، اے ڈی سی وسیم خان جوگیزئی نے کہا کہ خسرہ۔

روبیلا جو کہ دنیا کی سب سے زیادہ متعدی بیماریوں میں سے ایک ہے ،پاکستان میں حالیہ برسوں خسرہ۔

(جاری ہے)

روبیلا کے ہزاروں کیسز اور سینکڑوں ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں گزشتہ سال پاکستان میں اس بیماری کے باعث اب تک ایک لاکھ چالیس ہزار جانیں لے چکا ہے اس کے علاوہ اس بیماری سے ہمارے ملک کی ہزاروں آبادی بالخصوص خواتین متاثر ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے ماہرین کے مطابق اگر بچوں کو ان کے خلاف ویکسین نہیں دی گئی تو وہ موت ، اندھے پن ، نمونیا اور دماغ کے انفیکشن اور دیگر مستقل معذوری کا باعث بن سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں 15 نومبر سے 27 نومبر تک ملک بھر میں دنیا کی سب سے بڑی انسداد خسرہ و روبیلا مہم چلائی جائے گی، ڈی ایچ او پشین ڈاکٹر کامران کاسی نے کہا کہ اس بارہ روزہ مہم کے دوران ملک بھر کی طرح ضلع پشین میں بھی 15 سے 27 نومبر تک خسرہ اور روبیلا بیماری سے بچاؤ کی بارہ روزہ قومی مہم کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔جن کے تحت خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لئے ضلع بھر میں تقریبا 333981 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے۔

جس میں 27 فیکس، 4 موبائل اور 346 اوٹ ریچ ٹیمیں مختلف عوامی مقامات پر تعینات ہونگے۔جبکہ مختلف مقامات میں ریسکیو ٹیمیں بھی موجود رہے گی۔جو ایمرجنسی کے صورت میں فوری تعاون فراہم کرینگے، خسرہ-روبیلا ویکسین ضلع پشین کی تمام 43 یونین کونسلوں میں ویکسینیشن مہم کے دوران استعمال کی جائے گی۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں