ضلعی انتظامیہ کلانچ سمیت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرے ،روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے،میر ابوبکر دشتی

جمعہ 15 نومبر 2019 22:27

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) مکران کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر ابوبکر دشتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کلانچ سمیت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرے اور روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے انہوں نے ضلع بھر خاص کر کلانچ میں منشیات کی تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوادر بالخصوص کلانچ میں منشیات کی دن بہ دن بڑھتے ہوئے استعمال تشویشناک ہے۔

اور اس سے نوجوان نسل منشیات کے عادی ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے سرمایہ ہیں ان کو غیرضروری سرگرمیوں میں بچنے کے لئے اپنی تمام تر فوکس تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دینا ہوگا۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے نوجوان منشیات کے عادی ہورہے ہیں جو کہ تشویش ناک امر ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے ہم ضلعی ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہرطرح کی تعاون کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انتظامیہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے منشیات فروشی کی مکمل روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے۔ انکا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے کل کے سرمایہ ہیں اور ہم سب کو منشیات کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں