وکلاء کے مسائل کا حل ہما ری اولین ترجیحات میں شامل ہے،جسٹس جمال خان مندوخیل

عد لیہ سے لو گوں کی وابستہ امیدیں پوری کرنے کیلئے بار اور بینچ کو ملکر حکمت عملی اپنا نا ہوگی ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

ہفتہ 11 جنوری 2020 20:33

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ عد لیہ سے لو گوں کی وابستہ امیدیں پوری کرنے کیلئے بار اور بینچ کو ملکر ایسی حکمت عملی اپنا نا ہوگی جس سے لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر میسر ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورے پسنی کے مو قع پر پسنی بار اور جوڈیشل افسران سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد عوام کا جوڈیشل افسران اور وکلاء کے مسائل کو معلوم کرکے انہیں حل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے عام لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے دورے کے د وران پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت کا بھی دورہ کیا اور عدا لتی ریکارڈچیک کر تے ہو ئے اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے ہدا یت کی کہ زیر التواء کیسرز کو جلد از جلد نمٹایا جائے انہوں نے وکلاء سے بھی ملاقات کی اس مو قع پر انہو ں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کا حل ہما ری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قبل ازیں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو پسنی پہنچنے پر پولیس کے چوک و چوبند دستے نے گا ر ڈ آف آنر پیش کیا۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں