ڈی اے پی کھاد کی کوئی قلت نہیں پھر بھی اضافہ کیا جا رہا ہے‘کسان اتحاد کی پریس کانفرنس

جمعرات 11 نومبر 2021 13:33

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2021ء) پاکستان کسان اتحاد کے وفد کی پریس کلب پتوکی آ فس آ مد، کھاد ڈیلروں کی بلیک میلنگ اور کھاد کی زائد قیمت پر پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے تحصیل صدر شہادت علی بھٹی ایڈووکیٹ نے پریس کلب پتوکی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں آ ئے روز اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈی اے پی کھاد کی کوئی قلت نہیں پھر بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اس ماہ آلو کی فصل کاشت ہو رہی ہے جس کے لئے سونا یوریا کو استعمال کیا جارہا ہے،سونا یوریا کو 10فیصد کسان اپنے استعمال میں لارہے ہیں جبکہ کھاد ڈیلر سونا یوریا 1800کی بجائے 2200روپے میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ گندم کی فصل کی کاشت کا آ غاز ہو چکا ہے جس کے لئے 90فیصد کسان ڈی اے پی کھاد کا استعمال کرتے ہیں، کھاد کے ڈیلروں نے گندم کی بوائی کا سیزن شروع ہو تے ہی کھاد کا سٹاک کرنا شروع کردیا جس سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اگرگندم کی بوائی وقت پر نہ ہوئی تو گندم کی قلت کے بحران کا خدشہ ہے۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر قصور میاں سرور، جنرل سیکرٹر ی پتوکی ریحان اکبر ایڈووکیٹ،صدر پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی عبید اللہ شیخ، سینئر صحافی ، نوید بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں