صوبائی سطح پر مقابلہ جات‘ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی سٹوڈنٹ نے تلاوت کلام پاک میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پتوکی کا نام روشن کردیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 13:05

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) صوبائی سطح پر مقابلہ جات میں عشرہ رحمت اللعالمین میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی سٹوڈنٹ نے تلاوت کلام پاک میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پتوکی کا نام روشن کردیا اہلیان پتوکی و اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ کی جانب سے بچی کے والدین اور اساتذہ کرام کو مبارکبادیں اسسٹنٹ کمشنر آفس پتوکی کے سینئر کلرک باؤ محمد شفیق احمد کی بیٹی حافظہ حفصہ شفیق اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ برائے خواتین ڈگری کالج پتوکی کی سٹوڈنٹ نے پنجاب بھر میں جاری عشرہ شان رحمت اللعالمین مقابلہ حسن قرات میں حصہ لیا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین قصور میں حافظہ حفصہ شفیق احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈویژن لیول لاہور سے بھی دوسری پوزیشن حاصل کی اور صوبائی لیول پنجاب پر لاہور میں تلاوت کلام پاک میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کی حافظہ حفصہ شفیق کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے حافظہ حفصہ شفیق کی کامیابیوں پر اس کے والد اور اپنے کلرک باؤ محمد شفیق کو مبارکباد دی اور نقدی انعام دیا تحصیل کونسل پتوکی کے چیف آفیسر چوہدری محمد اکرم،پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز ڈگری کالج پتوکی،مس ثوبیہ ارشاد،ہیڈ کلرک اے سی آفس پتوکی انور رضا،سینئر صحافی محمد نوید بھٹی،صدر پریس کلب تنویر چوہدری سمیت دیگر نے باؤ محمد شفیق احمد کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں