تحریک انصاف کی حکومت صوبے کے عوام کوجوابدہ ہے ،عوام کواپنا حق ملے گا،شاہ فرمان

جمعرات 16 اگست 2018 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) رکن اسمبلی اورسابق صوبائی اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے کے عوام کوجوابدہ ہے ،عوام کواپنا حق ملے گا،اوراپوزیشن بھی عوام کافیصلہ قبول کریگی۔اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے شاہ فرمان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم میں جوان لوگ ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے پی کی عوام کو جواب دہ ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو اپنا حق ملے گامجھے امید ہے کہ اپوزیشن عوام کا فیصلہ بھی قبول کرینگے۔ ہم نے بھی اس الیکشن کمیشن کو تبدیل کرنے کی بات کی۔ یہ الیکشن کمیشن اس وقت اپوائنٹ ہوئے جو لوگ آجکل آواز اٹھا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔ کوئی بھی جمہوری مطالبہ ہو ہم مانیں گے، ہم نے کبھی کسی کی سفارش نہیں کی۔لوگوں کی ڈیمانڈ تھی امن قائم کرو۔ ایک نعرہ تھا کرپشن ہے روک سکو تو روک لو ہم نے روک لیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں