پشاور سمیت ملک بھر کے 22کریو کے بیرون ملک ڈیوٹیاں لگانے اور جانے پرپابندی عائد

اتوار 23 ستمبر 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف الزامات اور فریحہ مختیار کے کینیڈا میں پراسرار طور پرگمشدگی کے بعد پشاور سمیت ملک بھر کے 22کریو کے بیرون ملک ڈیوٹیاں لگانے اور جانے پرپابندی عائد کردی ہے ان ائیر ہوسٹس پر سمگلنگ ، چوری وغیرہ کے الزامات ہیں جبکہ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس فریحہ مختیار کے کینڈا میں پراسرار گمشدگی کے بعد پی آئی اے کے افسران اورملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مذکورہ ائیر ہوسٹس کی سفارش کرنے والوںکے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ممالک جن ائیر ہوسٹس اور کریو کے ڈیوٹیاں لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کا تعلق پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے ہے ۔ جبکہ پشاور کے 7کریو کو اسلام آباد میںڈیوٹیاں جوائن نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ان کے تبادلے اسلام آباد کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ پی آئی اے پیپلزیونٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وقاص قمر اپنے سات ساتھیوں سمیت اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔ اور اپنے استعفے مرکزی صدرکو ارسال کردیئے ہیں پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں سزا اور جزا کا عمل مزیدتیزکردیا ہے ۔ فریحہ مختیار کیس میں الزامات ثابت ہونے پر سینئر افسران اورملازمین کو برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی در ج کی جائیگی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں