جمرود، گھر کے سامنے بارودی مواد کا دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 5 اگست 2019 16:12

جمرود، گھر کے سامنے بارودی مواد کا دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا
جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) خیبر کی تحصیل جمرود میں گھر کے سامنے بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس سے گھر کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

واقعہ غنڈی سخی پل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کاروباری شخصیت اشنا گل مستل خیل کے ہجرے کے مین گیٹ کے سامنے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو گزشتہ رات زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر جمرود انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے جس پر تفتیش ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں