کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر سیل کا نیا پلان جاری ‘وزیراعظم نے منظوری دیدی

آج جمعہ 20 ستمبر کو صوبہ بھر کی خواتین مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گی ،ضلعی انتظامیہ کوانتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) بھارتی حکومت کے مظالم کے شکار کشمیریوں کے ساتھ جمعہ کے روز اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر سیل نے نیا پلان جاری کیا وزیر اعظم نے کشمیر سیل کی تجویز شدہ پلان کی منظوری دے دی جس کے مطابق (آج) بروزجمعہ 20 ستمبر کو صوبہ بھر کی خواتین مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گی اس سلسلے میں محکمہ انتظامی امور نے تمام اضلاع کے انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیامراسلے کے مطابق تمام سکولوں اور کالجز کے طالبات دن 12 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک اپنے متعلقہ ادارے کے سامنے جمع ہونگی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات مکمل کر نے کی ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں اور کالجز کی طالبات کیلئے کشمیر سے متعلق تصاویر،پلے کارڈز اور بینرز کا انتظام کیا جائے بینرز پر کشمیر میں کرفیو اور مظالم کے خلاف نعرے درج کئے جائیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں