غذائی اجناس کی تقسیم کے پروگرام کو خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع تک توسیع دینگے،ہشام انعام اللہ

بدھ 20 نومبر 2019 20:20

پشاور۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) خیبرپختونخواکے وزیرصحت ہشام انعام اللہ نے کہاہے کہ غذائی اجناس کی تقسیم کے پروگرام کو خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع تک توسیع دینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ صحت کے انٹیگریٹڈ ہیلتھ پروجیکٹ کی جانب سے نونہال بچوں اور ماں میں غذائی کمی کو پورا کرنے کیلئے غذائی اجناس کی تقسیم کے پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پہلی تقریر میں غذائی کمی کے بارے میں بات کی،متوازن غذا کا استعمال بچوں کی اچھی صحت اور تندرستی کا ضامن ہے۔ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہاکہ قومی سروے 2018 کے مطابق خیبرپختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں دس میں سے چار بچے غذا کی کمی کا شکار ہیںپروگرام کیلئی45 کروڑ روپے رکھے گئے خیبر پختونخوا میں غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے دوسو آٹ پیشنٹ تھراپیٹک سنٹرز کھولے گئے ہیں اسکے علاوہ مزید تین سو سنٹرز کھول رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بچوں میں غذا کی کمی کو پورا کرنے کیلئے میڈیا پر بھرپور مہم چلائینگے والدین سے گزارش ہے کہ وہ بچوں کے غذا پر کمپرومائز نہ کریں اور یہ فوڈ سپلمنٹ بچوں کو ضرور کھلائیںجب تک بچوں کے غذائی اجناس کی قلت کو دور نہیں کرتے ایک صحت مند معاشرہ قائم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہم بھرپور تعاون پرورلڈ بینک،یو ایس ایڈ اور یونیسف کے شکرگزار ہیں ورلڈ بینک کے ساتھ ماں اور بچے کی غذائی قلت دور کرنے سے متعلق اس پروجیکٹ کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیںمحکمہ صحت میں اصلاحات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگاتمام سٹیک ہولڈرز کو درپیش مسائل کو حل کیا جائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں