وزیر اعظم کو ملکی معیشت کو مستحکم اور ملک کو ایک خوشحال ریاست بنانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:19

وزیر اعظم کو ملکی معیشت کو مستحکم اور ملک کو ایک خوشحال ریاست بنانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان
پشاور۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کو اس وقت کچھ مشکل فیصلے لینے پڑ رہے ہیں جن کا مقصد ملکی معیشت کو مستحکم اور ملک کو ایک خوشحال ریاست بنانا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سوسائٹی آف فزیشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کی۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور بہت جلد چیزیں درست سمت پر آ جایئں گی۔ انہوں نے شرکاء کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب خوش قسمت لوگ ہیں کیونکہ ڈاکٹر کسی بھی معاشرے میں باوقار اور معزز مقام رکھتے ہیں، عوامی خدمت میں ڈاکٹرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومت شعبہ صحت میں ایسے اقدامات اٹھانے جا رہی ہے کہ جس سے کوئی مریض غریب نہیں ہو گا اور نہ ہی ڈاکٹرز کو نجی کلینک چلانے کی ضرورت پیش آئے گی۔

انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر محمد عثمان صدر پاکستان سوسائٹی آف فزیشن، پروفیسر ممتاز علی مروت چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی، پروفیسر خالد محمود اور پروفیسر جاوید اقبال فاروقی کو مبارکباد دی اور تعریفی شیڈ بھی دیں۔ علاوہ ازیں گورنر خیبر پختونخوا نے پاکستان سوسائٹی آف فزیشن کی جانب سے ڈاکٹرز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں