وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کے لواحقین سے تعزیت

بدھ 8 جولائی 2020 22:35

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی  شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کے  لواحقین سے تعزیت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوابی کے علاقہ کالو خان میں اشتہاری ملزمان کے ساتھ مقابلے میں ڈی ایس پی علامہ اقبال کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سماج دُشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ڈی ایس پی علامہ اقبال کی شہادت اُن قربانیوں میں ایک اور اضافہ ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں