پی ٹی آئی ورکرکے گھر پر بم حملے کی مذمت کرتے ہیں،حکومت تحفظ فراہم کرے، پی ٹی آئی جمرودکے رہنمائوں کی پریس کانفرنس

ہفتہ 27 اگست 2022 22:34

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2022ء) پی ٹی آئی جمرود کے رہنمائوں نے حاجی نیاز میران کے گھر پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی جمرود کے رہنمائوں نواز خان، محمد صدیق، اشفاق احمد، سبیل خان،نسبت علی و دیگر نے نے کہا کہ حاجی نیاز میران کے خاندان کے بیشتر لوگ سیکیورٹی اداروں میں ملازمت کرتے ہیں جنہیں چھوڑنے کیلئے حاجی نیاز میران کو مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں،انہوں نے کہا کہ حاجی نیاز میران کے خاندان کے افراد اس حملے میں معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن ان کا خاندان عدم تحفظ کا شکار ہے اس لئے فورسز انہیں تحفظ دیں اور اس حملے میں لوث عناصر کو گرفتار کرے،ان کا کہنا تھا کہ جمرود میں ایک سازش کے تحت امن کو خراب کیا جا رہا ہے ہم علاقے کے امن کو خراب نہیں ہونے دینگے،اگر یہی حالات جاری رہے تو پی ٹی آئی ایک منظم حکمت عملی کے ساتھ اس صورتحال کے خلاف احتجاج کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں