مشیر سیاحت خیبرپختونخوا کی زیرصدارت مانسہرہ میں ٹورازم سے متعلق اجلاس
حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کا تبادلہ نہیں ہوگا، زاہد چن زیب
منگل 16 اپریل 2024 21:25
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور, ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی خان، ڈی جی کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان، ڈی ایچ او ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔
اجلاس میں تمام ضلعی افسران کی طرف سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کو سیاحتی مقامات کے حوالے سے بریف کیا گیا اور انہیں علاقے میں سیاحت کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ مشیر سیاحت و ثقافت نے واضح کیا کہ مانسہرہ کے سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس اور موٹر سائیکلوں کو ضلعی انتظامیہ کے ماتحت کیا جائے گا اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ٹورازم پولیس ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر سیاحتی مقامات پر پیٹرولنگ کو یقینی بنائے، سیاحتی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے جبکہ خیبر پختونخوا پولیس ایک مثالی پولیس ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے رویے میں بہتری لائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہی اچھے اور پرامن ماحول کی وجہ سے مانسہرہ کے سیاحتی مقامات میں نہ صرف ٹورازم کو فروغ ملے گا بلکہ سرمایہ کاری سے یہاں کے لوگوں کے معاشی حالات میں بہتری ائے گی۔مشیر سیاحت نے مزید ہدایت کی کہ ٹورازم سیزن میں گاڑیوں کے چالان کو کم سے کم کیا جائے، اگر کوئی بڑی خلاف ورزی نہ ہو تو سیاحوں کی گاڑیوں پر جرمانہ سے گریز کیا جائے اور جس قدر ممکن ہو سکے سیاحوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ زائد چن زیب نے انکشاف کیا کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم اتھارٹی کے فنڈز سے لفٹر اور دیگر مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سٹریٹ لائٹس اور دیگر برقی الات کو سولر نظام پر کنورٹ کرکے بجلی کی بچت کی جائے گی جس کی بدولت لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بھی چھٹکارا ملے گا اور سیاحتی مقامات پر بلا تعطل بجلی کی سپلائی یقینی بن جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹورسٹ انٹری پوائنٹس پر 1122 اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ فیسلیٹیشن ڈیسک بنائے جائیں گے اور آنے والے سیاحوں کو فرسٹ ایڈ کیٹ اور پہاڑی علاقے میں سفر کرنے کے حوالے سے رہنمائی اور ہدایات جاری کی جائیں گی۔ مشیر سیاحت نے داتا سے بٹہ کنڈی تک تمام مقامی بی ایچ یوز اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کہ ٹورزم سیزن میں تمام روڈز کو کلیئر کیا جائے اور مینٹیننس ورک کو جلد از جلد مکمل کرکے ٹریفک کی روانگی کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت جاری کی کہ پانو انٹرچینج پر حادثات کو روکنے کیلئے جامع پلان وضح تیار کیا جائے۔ اجلاس میں منڈی تا مالی روڈ کے این او سی کا مسئلہ حل کرنے کے امور بھی زیر غور ائے اور اسے مناسب وقت پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے یہ بھی یقین دلایا کہ وادی کاغان سے جھیل سیف الملوک تک جھیل شاہراہِ کو جلد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا جسے گلیشیئر گرنے کے حالیہ واقعہ میں نقصان پہنچا اور شاہراہِ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ اس مقصد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ شاہراہِ کی تعمیر نو کیلئے ٹینڈر بھی عنقریب اخبارات کو جاری کئے جا رہے ہیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ضلعی انتظامیہ ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور نے پانی بل نادہندگان کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا
صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا مردان میں جاری سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا اچانک دورہ،تعمیراتی کام کا ..
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر
مئی میں روایتی گیمزکا انعقاد کیاجائے گا، ارباب نصیر
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا ،ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا،بیرسٹرسیف
پشاور ہائی کورٹ نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے 6 امیدواروں کی درخواستیں منظور کر لی
خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات
خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا
خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کی تیاریاں،کابینہ میں پرانے چہروں کی واپسی کا امکان
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران حادثات کے سبب تین روز میں 10 افراد جاں بحق ،14 زخمی ہوگئے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو بازیاب کرالیا گیا ہے،بیرسٹرسیف
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان