جمرود ،خاصہ داروں ،مبینہ سمگلرز کے درمیان جھڑپ ،خاصہ دار اہلکار ،مبینہ سمگلر جاں بحق

بدھ 23 نومبر 2016 15:27

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں خاصہ داروں اور مبینہ سمگلروں کے درمیان مسلح جھڑپ میں ایک خاصہ دار اہلکار اور مبینہ سمگلر جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھڑپ علی مسجد کے علاقے میں لالہ کنڈائو چیک پوسٹ پر ہوئی جہاں مبینہ سمگلر وںاور خاصہ دار وںں کے کے درمیان کراس فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں خاصہ دار اہلکار محمد شیر ولد جمیل جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک او ر خاصہ دار باغی جان ولد حکم جان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ادھر خاصہ دار فورس کے ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ایک مبینہ سمگلر داول جان جاں بحق ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے 24 کلو گرام چرس بھی برآمد کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں