جمرود‘ لالہ کنڈائو چیک پوسٹ پر جھڑپ، ایک خاصہ دار اور ایک مبینہ سمگلر جاں بحق

بدھ 23 نومبر 2016 16:50

جمرود۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں خاصہ داروں اور مبینہ سمگلروں کے درمیان مسلح جھڑپ میں ایک خاصہ دار اہلکار اور سمگلر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھڑپ علی مسجد کے علاقے میں لالہ کنڈائو چیک پوسٹ پر ہوئی جہاں مبینہ سمگلر وںاور خاصہ دار وں کے درمیان کراس فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں خاصہ دار اہلکار محمد شیر ولد جمیل جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک او ر خاصہ دار باغی جان ولد حکم جان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ادھر خاصہ دار فورس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ایک سمگلر داول جان بھی جاں بحق ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے 24 کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں