جمرود،پاک افغان شاہر اہ پر ٹرالر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 23 نومبر 2016 16:50

جمرود۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ٹرالر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ وزیر ڈھنڈ میں پیش آیا جہاں پرعمران نامی شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرالرکی زدمیں آ نے کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ نے ٹرالر اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں