عوام بجلی بل جمع کرائیں‘ میٹرلگوائیں اور کنڈا کلچر ختم کریں تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا‘ گوہر رحمن بنگش

پیر 22 جولائی 2019 12:42

عوام بجلی بل جمع کرائیں‘ میٹرلگوائیں اور کنڈا کلچر ختم کریں تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا‘ گوہر رحمن بنگش
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ایس ای واپڈا پیسکوبنوں نے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے سلسلے میں آمندی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ ممبر یونین کونسل آمندی ملک عصمت اللہ خان،ناظم لائق شاہ،پیر فاروق شاہ،ملک راحت اللہ خان اور محمد ابراہیم خان نے ایس ای واپڈا پیسکو سے مطالبہ کیا کہ چونکہ سخت گرمی کا موسم ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے لہذا گرمیوں میں عوام کو لوڈ شیڈنگ میںسہولیات دی جائیں ،غریب عوام کو بجلی میٹر قسطوں میں دیئے جائیں اور بجلی جرمانے اور غلط ریڈنگ ختم کرکے بقایاجات آسان قسطوں میں وصول کئے جائیں اور جو لوگ آمندی میں کنڈے نہیں ہٹائیں گے اور میٹر نہیں لگائیں گے مشران علاقہ اس کھلی کچہری میں اعلان کرتے ہیں کہ اس شخص کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای واپڈا پیسکو گوہر رحمن بنگش نے کہا کہ جن علاقوں میں بقایاجات نہ ہوں،کنڈاکلچر نہ ہو اور میٹر کنکشن زیادہ ہوں گے تو وہاں اگر بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگا تو عوام ذاتی جیب خرچ سے مرمت نہیں کریں گے بلکہ واپڈا پیسکو مرمت کرے گا جبکہ اوور لوڈ ہونے کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے گاواپدا پیسکو ہر ماہ بجلی کا بل اور بقایاجات قسط کی صورت میں بجلی بل میں ڈالے گا جسے صارف خود جمع کرے گاکوئی شخص واپڈا اہلکار اور کسی پرائیویٹ شخص کو نقد پیسے نہ دیں انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عوام کے اپنے ہاتھوں میں ہے اگر عوام بجلی بل جمع کریں گے میٹر لگائیں گے اور کنڈا کلچر ختم کریں گے تو ایک منٹ بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں