فرنٹیئرفائونڈیشن کا انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے صحت اور تھیلی سیمیا کے مریضوں کیلئے پالیسی نہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:05

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) فرنٹیئرفائونڈیشن نے آنے والے انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے صحت اور تھیلی سیمیا کے مریضوں کیلئے پالیسی نہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میںتھیلی سیمیا مریضوں اور ان کے والدین نے شرکت کی ، مریضوں اور والدین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز راٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے ۔

مظاہرے کی قیادت فائونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان، لائیبہ فیاض، فاروق مہمند اور دیگر کررہے تھے اس موقع پر فائونڈیشن کے عہداروں کا کہناتھا کہ پاکستان میں ایک لاکھ 20ہزار سے زیادہ تھیلی سیمیا کے مریض رجسٹرڈ ہیں جس میں 35ہزار سے زیادہ خیبرپختونخوا میں ہیں انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کو مختلف فلاحی ادارے خون کے عطیہ دے رہے ہیں لیکن حکومتی نمائندئوں نے ان کیلئے کچھ نہیں کیا ہے ان کاکہناتھا کہ آنے والے انتخابات میں ہم نے عہد کیا ہے کہ ملک بھر میں ان پارٹیوں اور امیدواروں کو ووٹ دینگے جو اپنے منشور میں صحت اور خاص طور پر تھیلی سیمیا کی مریضوں کیلئے خاص خیال رکھے انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی پارٹی یا امیدوار نے ان کی طرف توجہ نہیں دی ہے جس پر وہ بھی ان کو ووٹ نہیں دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن پارٹیوں اور امیدوارںکی ترجیح صحت ہوگی ہماری ترجیح بھی ان کی طرف ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں