پولیس لائن پشاورمیں یوم آزادی کے مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب

منگل 14 اگست 2018 22:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ملک سعد شہید پولیس لائن پشاورمیں یوم آزادی کے مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیاگیاسی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے پرچم کشائی کی تقریب میں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پولیس پبلک سکول کے طلباء اور پولیس براس بینڈ نے مدھر دھنوں پر ملی نغمے پیش کئے تقریب میں مختلف یونٹس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی جبکہ یپیٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن نے یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹاجس کے بعد پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی اس موقع پر سی سی پی اوقاضی جمیل الرحمن نے کہاکہ پشاورپولیس پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر ے گی ماضی میں بھی عوام کے تعاون سے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ کے لئے بھی کسی بھی قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں