واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے عیدالاضحی پشاور شہر کی صفائی کے خصوصی پلان کا اعلان کر دیا

پیر 20 اگست 2018 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے عیدالاضحی پشاور شہر کی صفائی کے خصوصی پلان کا اعلان کر دیا پلان پر عید سے ایک روزپہلے عملدرآمد شروع ہوگا اور تیسرے دن تک جاری رہے گا ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ نے عید کے لئے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اپنی گاڑیوں کے علاوہ کرایہ پر بھی گاڑیاں حاصل کرلی گئی ہیں۔

پلان کا اعلان ڈبلیو ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر خان زیب خان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناظم ٹائون ٹو فرید اللہ خان کافور ڈھیری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، ڈبلیو ایس ایس پی کے جنرل منیجر آپریشنز انجینئر علی خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انجینئر خانزیب نے کہا کہ عید کے دنوں میں فراہمی آب کا عملہ بھی فرائض انجام دے گا جبکہ شہر کو قربانی کے جانوروں کی آلائشوںاور باقیات سے فوری طور پاک کرنے کے لئے اضافی مشینری اور سامان کا بندوبست بھی کیا گیا ہے شکایات کے ازالے کے لئے شکایات سیل دن رات کھلا رہے گا نگرانی کے لئے مرکزی اور زونل سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں عوامی آگاہی کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر چار سو سے زائد بینرز آویزاں کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عید صفائی مہم میں ڈبلیو ایس ایس پی کا 2800 رکن عملہ حصہ لے گا جن میں ایک ہزار 78 خاکروب، 829 کٹھہ قلی، 73 سپروائزرز، 49 میونسپل انسپکٹرز اور 771 ڈرائیورز ودیگر عملہ شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا ڈبلیو ایس ایس پی کی اپنی 292 گاڑیوں کے علاوہ 143 گاڑیاں کرایہ پر حاصل کی گئی ہیں ڈبلیو ایس ایس پی فلیٹ میں 144 سوزوکی، 13 چھوٹے ٹریکٹرز، 19 بڑے ٹریکٹرز، 42 کمپیکٹرز، تین شائول، چار ٹرک، 28 ملٹی لوڈرز آرم رول، تین سکپ سوزوکیاں، کرایہ کی گاڑیوں میں سو کیو بک فٹ 20 ٹریکٹرز، تین سو کیوبک فٹ 46 ٹریکٹرز اور 50 ڈمپرز شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں