ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا مسافروں کی شکایات کا نوٹس،مختلف سٹینڈزپر چھاپے اور روڈ چیکنگ

پیر 24 ستمبر 2018 19:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے مسافروں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ کو ان کے شکایات کے فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر عملدرآمدکرتے ہوئے انہوں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوہاٹ عبدالہادی اورانچارج ٹریفک پولیس عرب جان کے ہمراہ مختلف بس سٹینڈزکا اچانک دورہ کرنے کے علاوہ روڈز چیکنگ بھی کی اوراڈہ اورگاڑیوں کے مالکان کومسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے ٹی ایم اے حکام کے ساتھ غیر قانونی سٹینڈز کے مسئلہ پربھی تبادلہ خیال کیا وران کے خلاف فوری طورپر ایکشن لینے کافیصلہ کیاگیا۔انہو ں نے واضح کیا کہ مقررہ شرح سے زائد کرایہ کی وصولی یا اضافی سواریاںبٹھانے کی ہر گز اجازت نہیںدی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعدازاںاے اے سی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ہنگو روڈ ،بائی پاس روڈ اور انڈس ہائی وے پر بھی مختلف روٹس کے گاڑیوں کی چیکنگ کی اورمسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے اوردیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔

انہوں نے کئی گاڑیوں کو موٹروہیکل آرڈیننس1965 کے دفعہ 116 (a) کی خلاف ورزی پر کارروائی کی اور موقع پرجرمانہ کیا ۔صاحبزادہ سمیع اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسافروں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی اوراس سلسلے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔درایں اثناں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ لائق زمان کے ہمراہ حلقہ پی کے ۔

80 کے ویلیج کونسل پاستہ سنڈہ میں پینے کے پانی کے بوسیدہ پائپ تبدیل کرکے علاقے میں پانی کی فراہمی بحال کردی۔اسی طرح انہوں نے گمبٹ میں محلہ حسن خیل میںبھی بوسیدہ پائپ تبدیل کردیئے اورعلاقے میں سپلائی کا نظام فعال کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پورے ضلع میں خراب آبنوشی کے منصوبوں کوفعال بنانے پرتیزی سے کام جاری ہے اورجہا ں کہیں پینے کے پانی کا مسئلہ ہو،ضلعی انتظامیہ متعلقہ حکام کے ہمراہ موقع پراس کاازالہ کرتی ہے لہٰذا اگرکوہاٹ کے عوام کوکہیں پینے کے پانی کا مسئلہ درپیش ہو وہ ضلع انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں تاکہ اس سلسلے میں بروقت اقدامات کئے جاسکیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں