وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 26 ستمبر 2018 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پاسبان پاکستان پارٹی خیبرپختونخوانے وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض لینے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر وفاقی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدرگل رحمان صافی، قبائلی اضلاع کے صدر یاسرشہبازعلی، نوید خان اور دیگر کررہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہلے سے پاکستان نے آئی ایم ایف سے اربوں روپے کاقرض لیا ہے جس پر روزانہ تقریباًچھ ارب روپے سود ادا کی جاتی ہے اور قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے ملک کے قرضوں میں مزید اضافہ ہوتاجارہاہے ،انہوں نے کہا کہ قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور سارا بوجھ غریب عوام پر پڑرہا ہے ، لیکن وفاقی حکومت آئی ایم ایف سے مزید قرض لے رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت آئی ایم کو الوداع کہہ کر ہمیشہ کیلئے کشکول توڑدیا جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں