چین کے سفیر کا خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان سے ملاقات

چین خیبر پختونخوا کو جدید مشینری عطیہ کے طور پر فراہم کریگا تاکہ معدنیات کی تراش خراش کا کام جدید تقاضوں کے مطابق کیا جاسکے،ڈاکٹر امجد

بدھ 26 ستمبر 2018 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) چین کے سفیر نے خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان سے پشاور میں ملاقات کی اور ان سے معدنیات سے متعلق معاملات پر تفصیلی بات چیت کی چین کے سفیر نے ڈاکٹر امجد کو بتایا کہ معدنیات ایک بہت ہی اہم شعبہ ہے اور اس کے فروغ کیلئے ان کا ملک زیادہ دلچسپی رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ چین خیبر پختونخوا کو جدید مشینری عطیہ کے طور پر فراہم کریگا تاکہ معدنیات کی تراش خراش کا کام جدید تقاضوں کے مطابق کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے نئے منصوبے میں معدنیات کی تلاش اور ان کی تراش خراش کا پلان شامل کیا گیا ہے چین کے سفیر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے مقامی تاجروں کا چین کے تاجروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کرائی جائے گی تاکہ معدنیات کی باہمی تجارت کو فروغ دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ جینے سٹون ، ماربل اور کرومائیٹ وغیرہ کے ذخائر کی تلاش کا کام بڑے پیمانے پر کیا جائے گا صوبائی وزیر معدنیات نے چین کے سفیر کو بتایا کہ ان کی حکومت معدنیات کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برامد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں