پشاور، سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کاڈاریکٹر جنرل کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور موٹروئے پر ناکہ بندی، پانچ ہزارچھ سو چالیس لیٹر دودھ کا معائنہ۔ سات سو ساٹھ لیٹر مضر صحت دودھ تلف ترجمان وقار اللہ خان

منگل 13 نومبر 2018 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ترجمان وقاراللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز فوڈ اتھارٹی کے ٹیموں نے ڈاریکٹر جنرل کی ھدایت پرپشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی جس میں سے ایک ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا محبوب کی نگرانی میں صبح سویرے موٹروے پر ناکہ بندی کی مردان, نوشہرہ, صوابی, چارسدہ اور مختلف علاقوں سے پشاور کو سپلائی ہونے والے دودھ کا موبائل لیباٹری میں موقع پر ہی معائنہ کیا.

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پچیس ہزار چھ سو چالیس لیٹرزدودھ کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے سات سو ساٹھ لیٹرزمضر صحت دودھ کو موقع پر ہی ضائع کر دیا اور حیات آباد کو سپلائی ہونے والی ایک گاڑی میں پندرہ سو لیٹرز دودھ کا معائنہ کیا جس کے لیباٹری ٹیسٹ میں چھیالیس فیصد پانی کی ملاوٹ تھی جس کو فوڈ اتھارٹی کے حکام نیموقع پر جرمانہ لگایا. ترجمان وقاراللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کے نگرانی میں ٹاون ٹو میں پندرہ جگہوں کا معائنہ کیا جس میں تین ہوٹلوں اور ایک سکول کو جرمانہ کر دیا گیا.

ہوٹلوں کو ناقص صفائی اور غیر معیاری خوارک کی اشیاء استمال کر نے پر جرمانہ کیا اور آئندہ کے لئے نوٹس جاری کی. اور سمارٹ پبلک سکول کے انتظامیہ کو سکول کے پانی کی ٹینکی کی خستہ حالی اور گندہ پانی رکھنے پر جرمانہ کیا اور آئندہ بہتری کے لئے وارننگ نوٹس دی.ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے دیگر حصوں سے بھی مختلف قسم کے شکایات موصول ہورہی ہیں جس پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں