امیرمقام کی شہبازشریف سے ملاقات،پارٹی امور اورسیاسی صورتحا ل پرتبادلہ خیال

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام نے اپوزیشن چیمبر، پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

انجینئر امیر مقام سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کوانشائ اللہ ایک مرتبہ پھر سرخرو فرمائے گا، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جس جرات اور بہادری سے مقدمات کا سامنا کیا ہے اس بہادری پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ہر کارکن کو فخر ہے۔ملاقات کے دوران انجینئر امیر مقام نے پارٹی کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو خیبرپختونخوا میں پارٹی امور اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں