پشاور، ڈپٹی کمشنر پشاور موبائل سروس ڈیلیوری یونٹ کا پشاور میں عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کا آغاز
جمعرات 18 اپریل 2019 23:53
(جاری ہے)
جمعرات کے روز موبائل یونٹ نے شاہین مسلم ٹائون دورہ روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر اصلاح الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہباز خٹک سمیت علاقے کے عوامی نمائند گان، پٹواری ، ویلج کونسل سیکریٹری اور عوام بھی موجود تھی۔
افسران نے اس موقع پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اورموقع پر عوام کو ڈومیسائل جاری کیے گئے۔ شہریوں نے ڈومیسائل سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پہلے ان سہولیات کے لیے ان کو دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے لیکن اب موبائل یونٹ کی وجہ سے ان کو موقع پر ڈومیسائل سمیت دیگر سہولیت میسر ہیں جس کے لیے وہ ڈپٹی کمشنر پشاور کے شکر گزار ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق ان کو دفتر کی استقبالیہ پر کھلی کچہری میں شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پشاور میں زیادہ تر اسٹامپ فروش کچہری میںکاروبار کر تے ہیں جس کہ وجہ سے دیگر علاقوں میں ان کو اسٹامپ کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب موبائل یونٹ کی وجہ سے ان کو گھر کی دہلیز پر یہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جبکہ سکولوں میں اس سروس سے طلباء کو موقع پر ڈومیسائل مہیا کیے جائیں گے۔ پہلے روز ان کو ڈومیسائل فارم دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے علاقے سے تصدیق کر سکیں اور دوسرے دن ان فارم کو ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر دستخط کر کے جاری کرے گا جس سے ان طلباء کا قیمتی وقت بچ جائے گا۔ جبکہ شیڈول کے مطابق ڈی سی موبائل یونٹ کو پشاور کے نواحی علاقوں میں بھی بھیجا جائے گا تاکہ عوام کا کرایہ سمیت قیمتی وقت بچ سکے۔جبکہ صحافی بھائیوں کی سہولت کے لیے موبائل یونٹ کو پریس کلب بھی بھیجا جائے گا جس میں پہلے دن ان کو ڈومیسائل فارم سمیت دیگر سہولیات کے لیے فارم دیے جائیں گے اور دوسرے دن تصدیق کے بعد ان کو موقع پر جاری کیے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق اس سروس کے آغاز سے عوام کو بہت فائدہ ملے گا اور پشاور کی انتظامی تاریخ میں آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ
انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں شروع ہوگیا
لیاقت علی خان کی زیرصدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
وزیر تعلیم خیبرپختونخوا سے بشپ آف خیبر پختونخوا ہمفری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت بارے پروپیگنڈا گمراہ کن ..
پشاور،منشیات بحالی مراکز میں زیر علاج مریضوں کو ہفتے میں ایک دن گھر والوں سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ ..
مشیر کھیل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں نوتعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کا اجلاس
گندم کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے موبائل ایپ اور مانیٹرنگ سمیت دیگر اقدامات کیے گئے ہیں،ظاہر ..
وزیر پبلک ہیلتھ کاپبلک ہیلتھ انجینئرنگ دفتر ہری پور کا دورہ، تفصیلی معائنہ
پشاور میں پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا دوسرے روز انعقاد
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا دورہ لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری