پشاورمیں کرایہ دارایکٹ کے تحت جمع کردہ دستاویزات کی دوبارہ جانچ پڑتال کا فیصلہ

جمعہ 19 اپریل 2019 23:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پشاورپولیس نے کرایہ دارایکٹ کے تحت جمع کردہ دستاویزات کی دوبارہ جانچ پڑتال کا فیصلہ کیاہے یہ فیصلہ حیات آباد آپریشن کے بعد جعلی کرایہ دار دستاویز سامنے آنے کے باعث کیا گیااس سلسلے میں ایس ایس پی اپریشن پشاور نے ضلع کے تمام پولیس افسران کو سرکلر جاری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

سرکلرکے مطابق تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزکوہدایات جاری کی گئی کہ وہ پراپرٹی ڈیلز مکان دیتے وقت کرایے دار اور اصلی شناختی کارڈ کی موجودگی کو لازمی بنائیںتھانے میں پہلے سے موجود تمام ٹی آئی ایف فارم کی دوبارہ سے جانچ پرتال کی جائے اورکرایہ کے گھروں کے رہائش پزیر افراد کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

اسی طرح ٹی آئی ایف فارم کے ضامن کے کوائف بھی چیک کیے جائیں جبکہ علاقے میں موجود تمام خالی مکانات، فلورملز، سکول اور ہسپتالوں کی سیکورٹی کلیئرنس کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں