پشاور پولیس نے پولیوویکسین سے متعلق شہریوں کو اکسانے والے ملزم کو گرفتا رکرلیا

منگل 23 اپریل 2019 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پشاور پولیس نے پولیوویکسین سے متعلق شہریوں کو اکسانے والے ملزم کو گرفتا رکرلیا ۔نذر محمد نے اسپتال میں ٹھیک بچوں کی ویڈیو بنائی تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ماشو خیل میں پولیو ویکسین کے خلاف شہریوں کو اکسانے والے ملزم نذر محمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔گزشتہ روز نذر محمد نے اسپتال میں ٹھیک بچوں کی ویڈیو بنائی اور بچوں کو بیڈرز پر لیٹنے کا کہا تھا ،بچے نجی اسکول کے تھے۔پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں