پشاور میں ماشو خیل میں جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ پر بارہ ملزموں سمیت متعددافراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا

منگل 23 اپریل 2019 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پشاور میں ماشو خیل میں جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ پر بارہ ملزموں سمیت متعددافراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیو ویکسین میں کے خلاف ماشو خیل میں احتجاج اور بی ایچ یو میں جلائو گھیرائو کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں درج کردیا گیا ،مقدمے میں بارہ ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد بھی شامل ہیں ،پولیس کے مطابق نامزد ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔مقدمے میں جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی کے لیے شوشل میڈیا فوٹیج کی مدد لی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں